لاہور: اسٹیج اور ٹی وی کے معروف مزاحیہ اداکار جاوید کوڈو خالقِ حقیقی سے جا ملے

12:32 AM, 13 Apr, 2025

لاہور: معروف اسٹیج اور ٹی وی اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کے مطابق جاوید کوڈو کچھ عرصے سے علیل تھے اور لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج تھے۔

چھوٹے قد کے باعث الگ پہچان بنانے والے جاوید کوڈو نے بے شمار اسٹیج شوز، فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کی یادگار ڈرامہ سیریلز میں عینک والا جن اور آشیانہ خاص طور پر مقبول ہوئیں، جنہوں نے انہیں ہر عمر کے ناظرین میں مقبول بنا دیا۔

مزیدخبریں