برمنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

05:19 PM, 12 Sep, 2026

برمنگھم: انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 130 رنز کا ہدف بآسانی حاصل کرلیا۔

 ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو اسے ابتدا ہی میں دو بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ بین ڈکِٹ اور ایمیلو گے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے اور ٹیم کا مجموعی اسکور صرف 2 رنز تھا۔

 تاہم اس کے بعد کپتان جو روٹ اور جورڈن کاکس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار شراکت قائم کی اور انگلینڈ کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا۔

 جو روٹ نے ناقابلِ شکست 62 رنز جبکہ جورڈن کاکس نے59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ دونوں بیٹرز نے مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی اور انگلینڈ نے ہدف2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 اس سے قبل پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کے خلاف 129 رنز کی برتری حاصل کی تھی، تاہم پاکستانی ٹیم اپنی برتری کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی اور انگلینڈ نے میچ اپنے نام کرلیا۔

مزیدخبریں