سعودی ولی عہد سے اچھے تعلقات ہیں، صورتحال سنبھل جائے گی: ٹرمپ

04:16 PM, 12 Sep, 2026

ڈبلن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی، جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔

آئرلینڈ کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے آئرش صدر سے ملاقات کی، جس میں تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور آئرلینڈ مل کر بہترین کام کر رہے ہیں۔

ایران جنگ سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بہت جلد ختم ہوجائے گی اور اس کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔

سعودی عرب سے متعلق تازہ خدشات اور آبنائے ہرمز میں آمدورفت بحال کرانے کے حوالے سے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد ان کے اچھے دوست ہیں اور سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

ٹرمپ نے سعودی عرب کی پائپ لائن پر ہونے والے حملے کا ذمہ دار غالباً ایران کو قرار دیا، تاہم اس حوالے سے کوئی مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ حوثی امریکا کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے۔

مزیدخبریں