بحری اصلاحات کا 99 نکاتی روڈ میپ، پاکستان کی بلیو اکانومی کو نئی سمت ملنے لگی

12:38 PM, 12 Sep, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں اہم پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔

 حکومت کے مطابق پاکستان کی بلیو اکانومی میں 100 ارب ڈالر سے زائد کی صلاحیت موجود ہے، جبکہ ملک میں سالانہ 100 ملین ٹن سے زائد کارگو ہینڈل کرنے کی استعداد بھی موجود ہے۔

 حکومت کا کہنا ہے کہ بحری شعبے میں اصلاحات کے نتیجے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے تجارت، شراکت داری اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

 وزیراعظم ٹاسک فورس کا 99 نکاتی میری ٹائم روڈ میپ بحری وسائل کو معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ اصلاحات کے تحت پاکستان کی ساحلی پٹی کو قومی معیشت، علاقائی تجارت اور عالمی روابط کا فعال مرکز بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

 حکومت کے مطابق میری ٹائم سیکٹر میں جاری اصلاحات پاکستان کو خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ عالمی بحری معیشت میں ملک کا مقام مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

مزیدخبریں