پنجاب میں مون سون کا آخری سپیل آج سے شروع، بیشتر اضلاع میں بارش متوقع

10:42 AM, 12 Sep, 2026

 لاہور: پنجاب میں مون سون کا آخری سپیل آج سے شروع ہوگا، جو 17 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

 راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ 14 سے 17 ستمبر کے دوران لاہور سمیت سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور گجرات میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیرآباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں بھی بارش متوقع ہے۔

 بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں