ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کا اضافہ

07:07 PM, 12 Sep, 2025

کراچی: ملک بھر کی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث سونا ایک مرتبہ پھر مہنگا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,500 روپے کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 386,500 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,143 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 331,361 روپے کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں ایک اونس سونا 27 ڈالر مہنگا ہو کر 3,645 ڈالر ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ اور ملکی کرنسی کی قدر میں کمی اس اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔

مزیدخبریں