چارلی کرک کے قتل کا معمہ حل؟ مشتبہ قاتل گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ

05:55 PM, 12 Sep, 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف قدامت پسند رہنما چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ ایک شخص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چارلی کرک کے قتل کے مشتبہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہاکہ لگتا ہے کہ ہمیں وہ ملزم مل گیا ہے۔

امریکی تحقیقاتی اداروں نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ قتل میں استعمال ہونے والی بولٹ ایکشن رائفل برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ مشتبہ حملہ آور کی تصاویر بھی جاری کی گئیں، جو عمر میں کالج طالب علم دکھائی دیتا ہے۔

چارلی کرک، جو ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے بانی اور سی ای او تھے، 11 ستمبر کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں تقریب کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں "ایک عظیم اور لیجنڈری شخصیت" قرار دیا۔یاد رہے کہ ملزم کی اطلاع دینے پر حکام نے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

مزیدخبریں