اسلام آباد: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے اغوا اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دی تھی، لیکن عدالت نے اسے مسترد کر کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ دیا۔
حسن زاہد پر الزام ہے کہ اس نے سامعہ حجاب کو ان کے گھر کے باہر اغوا کرنے کی کوشش کی، ساتھ ہی قتل کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔ مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج ہے۔
سامعہ حجاب نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ حسن زاہد ان کا سابق منگیتر تھا، تاہم ان کا رشتہ ختم ہو چکا ہے۔