اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے آن لائن مالی جرائم میں ملوث ہونے کے شبہے میں معروف یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو تیسرا نوٹس بھیج دیا ہے۔
نوٹسز رجب بٹ، اقراء، انس علی، شاہ حسن اور ارم محمود کو ارسال کیے گئے ہیں۔ ان پر آن لائن فراڈ، جعلی پروموشنز اور مالی دھوکہ دہی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو پہلے دو بار طلب کیا جا چکا ہے، لیکن ان کی طرف سے تعاون نہ ملنے پر تیسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔