برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ امداد کا اعلان کر دیا

02:44 PM, 12 Sep, 2025

اسلام آباد : اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات، خطے کی صورتحال اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سیلاب اور مون سون سے متاثرہ علاقوں کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی فوری ہنگامی امداد فراہم کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ مستقبل میں مزید انسانی ہمدردی کی معاونت جاری رہے گی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بروقت امداد پر برطانوی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان برطانیہ کے تعاون کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مزیدخبریں