پاک فوج کے آپریشن میں گرفتار دہشت گرد عبدالصمد کے انکشافات

11:20 AM, 12 Sep, 2025

راولپنڈی : عبدالصمد، جو گل بہادر گروپ کا دہشت گرد ہے، پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے دوران گرفتار ہوا۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے افغانستان میں چار سال گزارے اور وہاں کلاشنکوف چلانے کی تربیت حاصل کی۔

عبدالصمد نے بتایا کہ وہ منظر ہیل اور پھر زنگوٹی خرسین گیا جہاں اسد ملا کے زیرِ قیادت وہ دہشت گرد گروپ کا حصہ بنا۔ اسد ملا مینار والی مسجد میں بم اور دھماکہ خیز مواد بناتا تھا اور فوج کو مرتد کہتا تھا۔

عبدالصمد نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد قرآن کی بے حرمتی کرتے ہیں، بچوں سے زیادتی کرتے ہیں اور مساجد کی توہین کرتے ہیں۔ جب اس نے گروپ چھوڑنے کی کوشش کی تو فوج نے آپریشن کیا اور دہشت گرد وہاں سے بھاگ گئے۔

عبدالصمد نے طالبان اور فوج کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے ساتھ پانچ سال گزارنے کے بعد اسے اندازہ ہوا کہ فوج ہی صحیح ہے، کیونکہ طالبان بچوں سے زیادتی کرتے اور مذہبی مقامات کی توہین کرتے ہیں۔انہوں نے عوام سے کہا کہ اپنے بچوں کو ایسے لوگوں سے دور رکھیں اور فوج کا ساتھ دیں۔

مزیدخبریں