وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا میجر عزیز بھٹی شہید کو خراجِ عقیدت

12:40 PM, 12 Sep, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 1965 کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کو ان کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے ہی اصل محسن ہوتے ہیں، اور قوم ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔

انہوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے اپنی جان دے کر دشمن کے سامنے ڈٹ کر وطن کا دفاع کیا، ان کی بہادری ہماری نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ہم جو آزادی اور سکون سے جی رہے ہیں، وہ انہی بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ پوری قوم ان شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ میجر عزیز بھٹی شہید نے 1965 کی جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 12 ستمبر کو جامِ شہادت نوش کیا تھا، اور انہیں نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں