لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سے ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی موجودہ سیاسی، اقتصادی اور عالمی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق، ملاقات میں پاک افغان کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ پر بھی بات کی گئی۔ اس پر دونوں نے تشویش کا اظہار کیا اور اس مسئلے کا حل نکالنے پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ نواز شریف نے ملکی معاملات پر اپنی مشورہ دیا، اور دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کے استحکام اور عوامی فلاح کے لیے مل کر کام کریں گے۔ملاقات میں پارٹی کی داخلی امور پر بھی بات چیت ہوئی اور یہ طے کیا گیا کہ حکومتی پالیسیوں پر مزید مشاورت کی جائے گی تاکہ عوام کو بہتر ریلیف مل سکے۔