وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا افغان جارحیت کی مذمت، پاک فوج کو خراج تحسین

01:33 PM, 12 Oct, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلاوجہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور افغان اشتعال انگیزی کا دلیری سے جواب دینے پر پاک فوج کی بھرپور تعریف کی ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاک فوج پوری قوم کی عزت، عزم اور وقار کی علامت ہے اور افغان جارحیت کا جواب ہمیشہ کی طرح بہادری، حکمت اور قومی اتحاد کے ساتھ دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جواب ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی سرزمین امن کی ضامن ہے، کمزوری کا نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں ایک مقدس امانت ہیں اور ان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ پنجاب کے 12 کروڑ عوام اپنی افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ "ہم امن چاہتے ہیں، لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کی حفاظت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں