انسٹاگرام میں نئے مینو بار کی آزمائش شروع

03:41 PM, 12 Oct, 2025

کیلیفورنیا : انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے حال ہی میں اعلان کیا کہ انسٹاگرام میں نئے مینو بار کی ترتیب کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ اس نئے لے آؤٹ میں ایپ کے مقبول فیچرز ریلز اور ڈی ایمز کے لیے علیحدہ ٹیبز رکھے گئے ہیں۔

نئے ٹیسٹ کے مطابق، سرچ ٹیب کو ریلز کے ٹیب سے بدل دیا جائے گا، اور ریلز ٹیب کی جگہ سرچ آ جائے گا۔ اسی طرح، نئے پوسٹ کرنے کا ٹیب ڈی ایمز کے ٹیب سے تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، میٹا نے دونوں ٹیبز کے درمیان سوئچ کرنے کا بھی آپشن دیا ہے، تاکہ صارفین اپنی پسند کے مطابق تبدیلی کر سکیں۔

یہ نیا لے آؤٹ ابھی آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے اور صارفین کے لیے یہ آپشنل ہے۔ مطلب کہ جو لوگ چاہیں، وہ پرانے مینو بار پر بھی واپس جا سکتے ہیں۔ یہ تبدیلیاں وقت کے ساتھ صارفین کے لیے عادت بن سکتی ہیں، اور میٹا اس کے ردعمل کے مطابق اس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے گا۔
 
 

مزیدخبریں