واشنگٹن : امریکہ کے 200 فوجی غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے تحت اسرائیل پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ غزہ میں داخل ہوئے بغیر مصر، قطر اور ترکیہ کے فوجیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں امن معاہدے کے مطابق اپنے تعیناتی والے علاقے میں واپس آنا شروع کر دیا ہے۔ اس انخلا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کا دورہ کیا اور اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج کا انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔
امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے اپنے غزہ کے دورے کے بعد بیان دیا کہ ان کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ سینٹ کام کی زیر قیادت سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر کس طرح بنایا جا سکتا ہے، اور انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ غزہ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی نہیں کی جائے گی۔