پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ کا فیصلہ

10:41 AM, 12 Oct, 2025

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لاہور میں کھیلا جا رہا پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہو چکا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کے کپتان شان مسعود نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ شان مسعود نے اس فیصلے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ "یہ سٹیڈیم نیا ہے، اس لیے ہمیں نہیں پتا کہ یہاں کی کنڈیشنز ٹیسٹ میچ کے لیے کیسے ہوں گی، لیکن جنوبی افریقہ جیسے ورلڈ چیمپئن کے خلاف کھیلنا ایک بہترین موقع ہے۔ ہمارے پاس دو سپنرز ہیں جو طویل اوورز کراسکتے ہیں، اور ہم ان کی مدد سے اچھی بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔"

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرام نے اس موقع پر کہا کہ "ہمارے کچھ اہم کھلاڑی اس میچ میں نہیں کھیل رہے، اور ان کی کمی محسوس ہوگی۔ تاہم، ہمیں ایسی کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ ہے اور ہم اپنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔"

پاکستانی ٹیم میں 38 سالہ آصف آفریدی کو ڈیبیو کا موقع نہیں ملا، جبکہ ساجد خان وائرل فیور سے صحت یاب ہو کر ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ قومی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔

دوسری طرف جنوبی افریقی سکواڈ میں ٹونی ڈی زورزی، راین رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرام (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، سین متھوسمی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا اور سائمن ہارمر شامل ہیں۔

مزیدخبریں