وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس کل تک موخر

10:41 PM, 12 Nov, 2025

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج موخر کر دیا گیا ہے اور اب یہ کل ہوگا۔ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے بل میں شامل نئی ترامیم کی توثیق متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس آج طلب کیا تھا جس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم قومی امور زیر غور آنے تھے۔

حکومت نے کابینہ ارکان کو اجلاس میں بروقت شرکت کے لیے دستیاب رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اہم فیصلے بروقت اور موثر انداز میں کیے جا سکیں۔

مزیدخبریں