عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

06:29 PM, 12 Nov, 2025

کراچی: دو روزہ وقفے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی آئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4,124 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اس کمی کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑا، جہاں بدھ کے روز 24 قیراط سونا فی تولہ 1,000 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح، فی 10 گرام سونا 857 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 72 ہزار 738 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 81 روپے سستی ہو کر 5,434 روپے، جبکہ فی 10 گرام چاندی 69 روپے کم ہو کر 4,658 روپے میں فروخت ہوئی۔
 
 

مزیدخبریں