اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری

01:21 PM, 12 Nov, 2025

لاہور : پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور ان کے شوہر، ہدایتکار و میزبان یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ اقرا عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، اور ساتھ ہی اپنے بیٹے اور شوہر کے ساتھ کچھ خوبصورت تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

پوسٹ میں اقرا نے کیپشن لکھا: "ہم جلد 4 ہونے جا رہے ہیں"، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اور یاسر حسین اپنے خاندان میں ایک نئے فرد کی آمد کے لیے بے حد خوش ہیں۔

یاد رہے کہ اقرا اور یاسر کی شادی 2019 میں ہوئی تھی۔ یاسر حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران اقرا کو شادی کی پیشکش کی تھی، جس پر اداکارہ نے ہاں کر دی تھی۔ پھر دونوں نے دسمبر 2019 میں شادی کی، اور 2021 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

مزیدخبریں