اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، 3 فلسطینی شہید

02:27 PM, 12 Nov, 2025

غزہ: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق، حالیہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں، جس کی اجازت گزشتہ ماہ امریکی صدر کی طرف سے دی گئی تھی۔

غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ تازہ حملوں میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، غزہ کے شہری دفاع نے بتایا کہ شہر کے ایک کلینک کے ملبے سے 35 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

پچھلے دو سالوں سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں فلسطینیوں کی تعداد 69,180 سے بڑھ چکی ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ ہے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج زیادہ تر رہائشی عمارتوں اور شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، اور اس نے دو منزلہ عمارتوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا ہے۔

مزیدخبریں