پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 59 ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آگئی

11:59 AM, 12 Nov, 2025

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی دیکھی گئی۔ دن کے آغاز میں ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ ایک لاکھ 59 ہزار 25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن مارکیٹ میں کمی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 3667 پوائنٹس گر کر ایک لاکھ 57 ہزار 870 پر بند ہوا تھا، لیکن آج کی تیزی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کر دیا۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور امریکی کرنسی 280.78 روپے پر برقرار رہی۔

مزیدخبریں