سپاٹیفائی کا نیا فیچر: واٹس ایپ سٹیٹس پر گانے شیئر کریں

02:59 PM, 12 Nov, 2025

کیلیفورنیا : سپاٹیفائی نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت اب آپ اپنے پسندیدہ گانے، البمز، پلے لسٹس، یا پوڈکاسٹس کو براہِ راست واٹس ایپ کے سٹیٹس پر شیئر کر سکتے ہیں۔

اس نئے فیچر کے ذریعے جب بھی آپ سپاٹیفائی پر کوئی گانا یا پلے لسٹ سنیں گے، تو شیئر کے آپشن میں واٹس ایپ کا انتخاب کرکے اسے سٹیٹس پر پوسٹ کیا جا سکے گا۔ سٹیٹس پر شیئر ہونے والے گانے کا ایک خوبصورت کارڈ دکھائی دے گا جس میں گانے کا کور، عنوان اور آرٹسٹ کا نام شامل ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی، سٹیٹس دیکھنے والوں کو ایک مختصر آڈیو پریویو بھی سننے کو ملے گا، اور "اوپن ان سپاٹیفائی" کا بٹن بھی نظر آئے گا جس پر کلک کرنے سے وہ براہِ راست سپاٹیفائی ایپ میں جا سکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو سپاٹیفائی ایپ میں جا کر وہ گانا یا پلے لسٹ منتخب کرنا ہوگی جو آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں، پھر شیئر آئیکن پر کلک کریں، واٹس ایپ کا انتخاب کریں اور سٹیٹس پر پوسٹ کر دیں۔

فی الحال یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے، لیکن جلد ہی آئی او ایس کے صارفین کے لیے بھی یہ فیچر متعارف کرانے کا امکان ہے۔ اگر آپ کو ابھی تک یہ آپشن نہیں مل رہا، تو سپاٹیفائی ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے اپڈیٹ کریں، پھر آپ کو یہ فیچر دستیاب ہو جائے گا۔

مزیدخبریں