لاہور:چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے 'معرکہ حق کانفرنس' سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اسلام کے نام پر دھبہ ہیں اور ان کی خونریزی اب بند ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر سازش کا جواب دینے کے لیے قوم تیار ہے۔
طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا وفادار دوست ہے اور خلیجی ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کو وہاں کے قوانین کا سختی سے احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یو اے ای (UAE) سے واپسی صرف قانون شکنی کرنے والوں کی ہوئی ہے، اس لیے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کی بدنامی کا باعث نہ بنیں۔
'دہشت گردی کا اسلام سے تعلق نہیں'، حافظ طاہر اشرفی
02:29 PM, 12 May, 2026