اسلام آباد :عالمی جریدے 'یورو ایشیا ریویو' نے افغان طالبان کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان رجیم کا دہرا معیار خطے کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابلِ تردید ثبوت موجود ہیں، جو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔
جریدے نے واضح کیا کہ طالبان کی یہ پالیسی ہمسایہ ممالک کے لیے سنگین چیلنج ہے اور عالمی برادری کو اس خطرناک گٹھ جوڑ کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔
طالبان رجیم اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ آشکار: یورو ایشیا ریویو نے 'فتنہ الخوارج' کی سرپرستی کا پول کھول دیا
12:35 PM, 12 May, 2026