پولیس فورس کی تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی میں اہم دورہ

10:35 AM, 12 May, 2026

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے موقع پر وزیر داخلہ نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں تربیتی معیار کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
محسن نقوی نے اکیڈمی کے اندر زیر تعمیر کثیر المنزلہ ہاسٹل کے کام کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار کو سراہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ زیر تربیت افسران کو بہترین رہائشی ماحول فراہم کرنا ادارے کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ناگزیر ہے، لہٰذا اس منصوبے کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
معائنے کے دوران وزیر داخلہ نے ماڈل روم کو مزید بہتر اور جدید بنانے کی ہدایت جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی عمل میں جدید بصری اور عملی نمونوں کا ہونا ضروری ہے تاکہ افسران کو فیلڈ میں پیش آنے والے چیلنجز کا پہلے سے اندازہ ہو سکے۔
صدارتی خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ      نیشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام وسائل مہیا کیے جائیں گے۔     پولیس کی تربیت میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے۔     ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور شفافیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔محسن نقوی نے اکیڈمی انتظامیہ کو جاری منصوبوں کے حوالے سے ڈیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایسے ادارے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں