پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، سیز فائر پر عملدرآمد پر گفتگو

06:03 PM, 12 May, 2025

اسلام آباد / نئی دہلی:بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں افواج نے سیزفائر معاہدے پر مکمل عملدرآمد اور سرحدی کشیدگی میں کمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

رابطے میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فریقین غیرضروری کشیدگی سے گریز کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رابطہ امریکا اور دیگر دوست ممالک کی کوششوں سے ممکن ہونے والی جنگ بندی کا تسلسل ہے، جس کے تحت دونوں ممالک مستقبل میں کسی تیسرے ملک میں مذاکرات پر آمادہ ہو چکے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات صرف تین نکات  مسئلہ کشمیر، پانی، اور دہشتگردی  تک محدود ہوں گے، اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں