پاکستان سٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی، عالمی سرمایہ کاروں کی نظریں پاکستان پر

05:56 PM, 12 May, 2025

کراچی:علاقائی کشیدگی میں کمی اور پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس نے عالمی مالیاتی حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

100 انڈیکس میں 10,123 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس 117,297 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مثبت رجحان اگر برقرار رہا تو پاکستان جلد ہی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوبارہ شامل ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں