اسلام آباد:وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اب کسی بھی فوجی ایڈونچر سے پہلے 100 بار سوچے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنی افواج اور شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ بھی کیا، وہ محض ایک ڈرامہ تھا، اور پاکستان نے بھارت کو سفارتی و میڈیا محاذ پر بری طرح شکست دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب جنگ صرف میدان جنگ تک محدود نہیں رہی، بلکہ یہ جنگ میڈیا اور سفارتی سطح پر بھی لڑی جا رہی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، اور پاکستان کی کامیاب حکمت عملی نے بھارت کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا۔ وزیر داخلہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز سے متعلق فیصلہ رات تک کرنے کی بات کی۔