عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ، امریکی و چینی تجارتی معاہدے کے اثرات

04:06 PM, 12 May, 2025

کیلیفورنیا:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو امریکہ اور چین کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت 3.6 فیصد بڑھ کر 63.24 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.4 فیصد اضافے کے بعد 66.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے

امریکی وزیر خزانہ نے معاہدے کے حوالے سے کہا کہ دونوں ممالک نے بعض مصنوعات پر ٹیرف میں 115 فیصد تک اضافہ کیا ہے، تاہم چین کی کچھ مصنوعات پر 10 فیصد کی ڈیوٹی بدستور برقرار رکھی جائے گی۔

اس پیش رفت کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جہاں تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا اور مارکیٹ نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔

مزیدخبریں