ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

01:18 PM, 12 May, 2025

نئی دہلی : بھارت کے معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ انہیں وائٹ جرسی پہنے ہوئے 14 سال ہو چکے ہیں اور اب یہ وقت آ گیا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے رٹائر ہو جائیں۔ کوہلی نے یہ بھی کہا کہ اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینا آسان فیصلہ نہیں تھا، لیکن اب انہیں یہ فیصلہ درست لگا۔

ان کے مداح ان کے شاندار کرکٹ کیریئر پر انہیں مبارکباد دے رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اس خبر پر غم کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں انہوں نے 9230 رنز بنائے، جن میں 30 سنچریاں اور 31 ففٹیز شامل ہیں۔

مزیدخبریں