افواجِ پاکستان اور پوری قوم دشمن کے خلاف ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

12:29 PM, 12 May, 2025

اسلام آباد :  پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیتے ہوئے ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کے ذریعے یہ واضح کر دیا ہے کہ ملکی دفاع اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ یہ آپریشن نہ صرف دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے میں کامیاب رہا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی عسکری طاقت اور قومی اتحاد کا عملی مظاہرہ بھی بن گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم دشمن کے خلاف ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد سے کئی بار کمزور قوموں نے طاقتور دشمنوں کو شکست دی ہے، اور پاکستان کی تاریخ بھی اسی قربانی اور حوصلے سے بھری ہوئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل ارشد شریف چودھری نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دھمکیوں سے ڈرنے والی قوم نہیں، اب دشمن ہمارے جواب کا انتظار کرے۔

دفاعی ماہرین نے بھی اس آپریشن کو پاکستان کی جانب سے ایک مضبوط اور واضح پیغام قرار دیا ہے، جس میں افواج پاکستان نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ہر قیمت پر وطن کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔

مزیدخبریں