اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، مگر کچھ مقامات پر بارش اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔
خطہ پوٹھوہار، وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان کے کچھ حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بھی جزوی بادل چھائے رہنے اور چند مقامات پر بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ادھر ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
کل بھی بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، تاہم سوات، دیر، کوہستان، مظفرآباد، کوٹلی اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور آندھی آ سکتی ہے۔