غزہ : غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کے لیے حماس اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ انہی کوششوں کے دوران حماس نے غزہ میں قید ایک اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالی کی رہائی ایک وسیع تر معاہدے کا حصہ ہو گی، جس میں جنگ بندی، سرحدیں کھولنے اور غزہ میں انسانی امداد کی بحالی جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔ تنظیم نے واضح کیا ہے کہ وہ مکمل معاہدے کے لیے سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ حماس کے رہنماؤں نے قطر، مصر اور ترکیہ کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا اور انہیں اہم قرار دیا۔