سری نگر : جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کا مسئلہ دنیا کے سامنے اٹھانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ کے بعد ہم ایسی جگہ آ پہنچے ہیں جہاں ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ دنیا، خاص طور پر امریکا، اب کھل کر کشمیر میں دلچسپی لے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کشمیر پر ثالث یا نگران کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے، جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ عالمی طاقتیں اب اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ وہ پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس "ہزاروں سال پرانے مسئلے" کا کوئی حل نکالا جا سکے۔