13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے واٹس ایپ میں نیا منیج اکاؤنٹ فیچر

08:00 PM, 12 Mar, 2026

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے پیرنٹ منیج اکاؤنٹ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے واٹس ایپ استعمال پر نگرانی رکھ سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق، اس اکاؤنٹ میں بچوں کے لیے صرف میسج بھیجنے اور کال کرنے کے فیچرز فعال ہوں گے، جبکہ دیگر خصوصیات جیسے میٹا اے آئی، چینلز یا اسٹیٹس تک رسائی نہیں ہوگی۔


والدین طے کر سکیں گے کہ کون لوگ بچوں سے بات کر سکتے ہیں۔
کون سے گروپس میں شامل ہو سکتے ہیں۔
کون سی پرائیویسی سیٹنگز والدین اپنی مرضی سے تبدیل کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ نے کہا ہے کہ بچوں کی گفتگو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے محفوظ رہے گی۔


اس فیچر کے لیے والدین اور بچے دونوں کی ڈیوائسز کی ضرورت ہوگی۔ دونوں اکاؤنٹس کو QR کوڈ کے ذریعے جوڑا جائے گا، اور لنک ہونے کے بعد والدین بچوں کے اکاؤنٹس پر مکمل کنٹرول رکھ سکیں گے۔

جب بچے کی عمر 13 سال سے تجاوز کر جائے گی، تو والدین کو نوٹیفکیشن کے ذریعے اطلاع دی جائے گی تاکہ وہ منیج اکاؤنٹ کو عام اکاؤنٹ میں تبدیل کر سکیں۔

مزیدخبریں