معراج حق نے ہانیہ عامر کے 20 لاکھ والے پوڈکاسٹ الزامات کی تردید کر دی

07:47 PM, 12 Mar, 2026

اسلام آباد: پاکستانی اداکار اور ڈیجیٹل کریئیٹر معراج حق نے میزبان عدنان فیصل کے دعوے کو مسترد کر دیا کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے ان کے پوڈکاسٹ کے لیے 20 لاکھ روپے طلب کیے تھے۔

ہانیہ عامر کو نوجوان نسل کی نمایاں اسٹار مانا جاتا ہے اور وہ کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

یہ معاملہ گزشتہ سال اس وقت سامنے آیا تھا جب عدنان فیصل نے ہانیہ عامر کو اپنے پوڈکاسٹ پر مدعو کیا۔ میزبان نے الزام لگایا کہ اداکارہ نے انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے مانگے تھے۔

حال ہی میں عدنان فیصل نے فیصل قریشی کے رمضان شو میں دوبارہ اس واقعے کا ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے اب تک 700 انٹرویوز کیے ہیں اور کسی کو رقم ادا نہیں کی، اس لیے ہانیہ عامر کو بھی پیسے دینا منطقی نہیں۔

تاہم، معراج حق نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر کے حوالے سے یہ دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، جس سے یہ تنازع دوبارہ خبروں کی سرخیوں میں آ گیا ہے۔

مزیدخبریں