سونے کے نرخوں میں بڑی کمی، خریداروں کے لیے خوشخبری

06:33 PM, 12 Mar, 2026

کراچی: آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 486 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کم ہو کر 5 ہزار 176 ڈالر رہ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
 
 
 

مزیدخبریں