اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم: بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی میڈیکل بورڈ کی سفارشات سے مشروط

02:47 PM, 12 Mar, 2026

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے چیف کمشنر کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق اس خصوصی میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم شامل ہوں گے۔ یہ بورڈ بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کرنے کے بعد اپنی تجاویز اور رپورٹ مرتب کرے گا۔
میڈیکل بورڈ اپنی تمام تر سفارشات اور طبی تجاویز چیف کمشنر اسلام آباد کو ارسال کرنے کا پابند ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے دی گئی سفارشات کی روشنی میں ہی کیا جائے گا۔
 عدالت نے انتظامیہ کو پابند کیا ہے کہ وہ طبی ماہرین کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے۔

مزیدخبریں