عظیم شاعر حبیب جالب کی وفات کو 33 سال مکمل ہوگئے

01:58 PM, 12 Mar, 2026

لاہور : عظیم عوامی اور انقلابی شاعر حبیب جالب کی وفات کو 33 برس ہو گئے ہیں۔ وہ 24 مارچ 1928ء کو ہوشیارپور میں پیدا ہوئے اور کم عمری میں شاعری شروع کی۔ قیام پاکستان کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہوئے، جہاں انہوں نے معاشرتی ناانصافیوں کے خلاف مزاحمت اور احتجاج کو شاعری کا مرکزی موضوع بنایا۔

حبیب جالب نے فلمی گیت بھی لکھے اور اپنی پوری زندگی فقیری میں گزاری۔ وہ 12 مارچ 1993ء کو 65 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ حکومت پاکستان نے انہیں وفات کے 16 سال بعد نشان امتیاز سے نوازا۔

مزیدخبریں