نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ ،وزیراعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کیلئےصدر پاکستان کو بھجوا دی

11:45 AM, 12 Mar, 2026

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سید نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سمری صدر پاکستان کو بھیج دی اور نہال ہاشمی سے ملاقات کر کے تعیناتی پر مبارکباد دی۔

سید نہال ہاشمی وکیل اور سیاستدان ہیں، سابق سینیٹر اور نواز شریف کے مشیر رہ چکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) میں کراچی صدر اور سندھ جنرل سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

مزیدخبریں