مسقط : عمان کی سلالہ پورٹ پر مبینہ ایرانی حملے کے بعد بڑے پیمانے پر تیل کے ذخائر میں آگ بھڑک گئی ہے۔ ایران نے اس حملے میں شامل ہونے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ علاقائی کشیدگی بڑھانے کی سازش ہو سکتی ہے۔
اس سے قبل آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں تین بحری جہازوں پر بھی حملے ہوئے تھے، جن میں تھائی لینڈ، جاپان اور مارشل آئی لینڈ کے پرچم والے جہاز شامل تھے، اور ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے تھائی لینڈ کے جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔