واشنگٹن : واشنگٹن میں ایک مجسمہ نصب کیا گیا ہے جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ فلم "ٹائی ٹائٹینک" کے مشہور منظر کی طرح دکھایا گیا ہے۔ مجسمے میں ٹرمپ ایپسٹین کو تھامے ہوئے ہیں اور اطراف میں طنزیہ پیغامات بھی شامل ہیں۔
فنکار گروپ ’The Secret Handshake‘ نے اس انسٹالیشن کا نام ’King of the World‘ رکھا ہے۔ یہ انسٹالیشن سیاسی اور سماجی حلقوں میں تنازع کا سبب بنی ہے، کچھ لوگ اسے اظہار رائے کی آزادی سمجھتے ہیں جبکہ کچھ اسے نامناسب قرار دے رہے ہیں۔