کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے نیا ’پیرنٹ-مینجڈ‘ فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت بچے والدین کی نگرانی اور اجازت کے ساتھ ایپ استعمال کر سکیں گے۔ والدین یا سرپرست بچوں کے اکاؤنٹس بنائیں گے اور انہیں اپنے اکاؤنٹس سے منسلک رکھیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بچوں کو محفوظ ماحول میں ایپ استعمال کرنے کا موقع دینے کے لیے کیا گیا ہے۔