ایران کے حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑا نقصان پہنچا ، رپورٹ

09:19 AM, 12 Mar, 2026

واشنگٹن : نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے حالیہ جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں امریکی اور اتحادی اہداف پر ڈرون اور میزائل حملے کیے۔ ان حملوں میں امریکی فوجی اڈے، فضائی دفاعی نظام اور سفارتی مقامات خاص طور پر نشانہ بنے۔

کم از کم 17 امریکی تنصیبات متاثر ہوئیں، جن میں 11 فوجی اڈے شامل ہیں۔ سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس، قطر کا العدید ایئربیس، کویت کے علی السالم ایئر بیس اور کیمپ بوہرنگ حملوں سے متاثر ہوئے۔

بحرین میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ ہیڈ کوارٹر اور متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئر بیس اور جبل علی پورٹ بھی نقصان اٹھانے والے اہم مقامات میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں