پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی

05:51 PM, 12 Mar, 2025

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کی توقع ہے۔

چلاس اور دیامر میں ہلکی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بابوسر ٹاپ اور نانگا پربت میں بھی بارش کا آغاز ہو چکا ہے۔

پولیس نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ لیپہ ریشیاں روڈ برفباری اور گلیشیئر گرنے کے سبب بند ہے۔ روڈ کو کلیئر کرنے کے لیے شاہرات کی مشینیں اور پاک فوج کا تعاون جاری ہے۔

مزیدخبریں