لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے 'سی ایم ایجوکیشن کارڈ' کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئے پروگرام کے تحت 80 فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو سی ایم ایمننس اسٹار کارڈ دیا جائے گا تاکہ ان کی تعلیمی کامیابیوں کو سراہا جا سکے۔
اس منصوبے کے ساتھ ساتھ، وزیراعلیٰ نے میٹرک ٹیک کے لیے جدید لیبارٹریز قائم کرنے کا اعلان کیا اور لاہور کے 338 سکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کرنے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ طلبہ کی زبان کی مہارت کو بڑھایا جا سکے۔