قومی اسمبلی کا اجلاس آج، 17 نکاتی ایجنڈا جاری

05:34 PM, 12 Mar, 2025

اسلام آباد:  آج قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 11 بجے ہوگا، جس میں مختلف اہم مسائل پر بحث کی جائے گی۔ 17 نکاتی ایجنڈا میں ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کے لیے میکینسی فرم کی خدمات حاصل کرنے کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے۔

 اس کے علاوہ، مختلف کمیٹیوں کی رپورٹس اور صدر مملکت کے خطاب کی نقول ایوان میں پیش کی جائیں گی۔این اے 86 کے نئے گیس کنکشنز کی فراہمی کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پر بھی بات کی جائے گی۔

مزیدخبریں