یوکرین نے امریکی تجویز پر 30 روزہ جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی

05:28 PM, 12 Mar, 2025

جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں یوکرین اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں یوکرین نے 30 روزہ جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، یوکرین نے امریکی تجویز کو قبول کرتے ہوئے اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو پائیدار امن کی طرف ایک اہم قدم ہوگا۔

یوکرین اور امریکا کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین نے امریکی فوجی امداد اور انٹیلی جنس معلومات کی بحالی کے وعدے کے عوض جنگ بندی کی رضا مندی ظاہر کی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے یوکرین کے معدنی ذخائر کے حوالے سے ایک جامع معاہدے پر بھی بات چیت کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس عبوری جنگ بندی کی مدت فریقین کی رضا مندی سے بڑھائی جا سکتی ہے، اور یہ معاہدہ روس پر بھی لاگو ہوگا۔ یہ معاہدہ 8 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد طے پایا، جس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور یوکرین کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔

مزیدخبریں