کراچی میں خسرہ کے کیسز بڑھ گئے، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

03:59 PM, 12 Mar, 2025

کراچی:  کراچی میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں درجنوں بچے داخل ہو چکے ہیں۔ سندھ انفیکشنز ڈیزیزز ہسپتال میں خسرہ سے متاثرہ 17 مریض زیر علاج ہیں،قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں بھی صورتحال بگڑ رہی ہے، جہاں روزانہ 6 سے زائد بچے خسرہ کے باعث ایمرجنسی میں آ رہے ہیں۔ سول ہسپتال کراچی اور عباسی شہید ہسپتال میں بھی خسرہ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خسرہ ایک وبائی بیماری ہے جو بچوں کو متاثر کرتی ہے، اور حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والے بچے اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ خسرہ کی علامات میں نزلہ، زکام، کھانسی اور خارش شامل ہیں، جو شدت اختیار کرنے پر جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔

مزیدخبریں